17 نومبر 2024 - 10:54
حزب اللہ نے ہفتے کے روز 130 میزائلوں اور 5 ڈرونز سے حملہ کیا، صہیونی ذرائع کا اعتراف

صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ نے ہفتے کی صبح سے لے کر رات گئے تک شمالی مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کو 130 میزائلوں اور 5 ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ان حملوں میں پہلی بار حیفا کے جنوب مشرق میں واقع نیچر نامی  فوجی اڈے میں قائم صہیونی فوج کے زیر استعمال ایک گیس فلنگ اسٹیشن کو بھی نشایا بنایا گيا ہے۔ یہ اڈہ لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

حزب اللہ کے آپریشن روم  کے مطابق اس نے ہفتے کے روز غاصب صہیونی ریاست کے خلاف 26 کاروائی کی گئی ہیں۔

گذشتہ روز ساحلی شہروں حیفا، عکا اور اس کے نواحی علاقوں کو حزب اللہ کی جانب سے راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا اور اس شہروں سے دھماکوں کی آوازیں سنائي دیں۔

۔۔۔۔۔۔

110